بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

’روہت شرما عمر میں مجھ سے بڑے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

پریس کانفرنس کے دوران دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے متعلق بات چیت کی جس میں انہوں نے ایشیا کپ میں ایک دوسرے سے ملاقات کے بارے میں بتایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز آپس میں ملاقات کے وقت کیا بات چیت کرتے ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ روہت شرما عمر میں مجھ سے بڑے ہیں کرکٹ میں ان کی خدمات ہیں اور یہ کافی عرصے سے کھیل رہے ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ ان سے تجربہ لیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کس ٹیم سے کون سا کھلاڑی کھیل رہا ہے؟

بھارتی کپتان روہت شرما نے بتایا کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملتے ہیں تو فیملی کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پوچھتے ہیں کہ زندگی اور گھر میں کیا چل رہا ہے، زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ کون سی نئی گاڑی خریدی؟ یہ سب باتیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز کل سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے جبکہ ایونٹ میں پاک بھارت ٹیمیں 23 اکتوبر بروز اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں