بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل شبمن گل کی فٹنس اور دستیابی سے متعلق اپ ڈیٹ کیا ہے۔
روہت شرما جمعہ کو پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل پریس کانفرنس میں شبمن گل کی واپسی سے متعلق پرُامید دکھائی دیے۔
انہوں نے کہا کہ ساتھی اوپنر شبمن گل اپنی بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ ہفتہ کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بلاک بسٹر ٹاکرا کے لیے ٹیم میں واپسی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
روہت شرمان نے کہا کہ 99 فیصد وہ (گِل) دستیاب ہیں لیکن ہم اس بارے میں کل (ہفتہ) دیکھیں گے۔
گِل بیماری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں صحت یاب ہونے میں مدد کے لیے اس ہفتے کے شروع میں چنئی کے ایک اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔