بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں میرا دیر تک کھیلنا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شاہین، نسیم اور حارث رؤف کوالٹی بولرز ہیں، ہمارے پاس نیٹ میں یہ تینوں بولرز دستیاب نہیں تھے لیکن ہمیں ان تینوں کے خلاف بہت اچھا کھیلنا ہوگا۔
روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتو میچ جیتو والا کیس نہیں ہے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہم میچ بائے میچ چل رہے ہیں اور ابھی فوکس پاکستان پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تجربے کو استعمال کرنا ہوگا، گزشتہ دو سال میں ہم نے رسک لے کر کرکٹ کھیلی ہے، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم اچھی ہے کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہراسکتی ہے، ہمیں یہ معلوم ہے کہ ہم کل ایک ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہم اگر پاکستان کے خلاف اچھا کھیلیں گے تو فائدہ ہوگا۔
روہت شرما نے کہا کہ جب بھی غلطی ہوتی ہے ہم اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے کافی کھلاڑیوں کو آزمایا ہے غلطیوں کو قابو کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں ٹکرائیں گی۔