ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

روہت شرما کو پوسٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما کو گزشتہ دنوں اپنی پوسٹ شیئر کرکے ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔

روہت شرما سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں لیکن پہلے ون ڈے سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران انہیں اپنی انسٹاگرام پوسٹ مداحوں کی تنقید کے بعد ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے دراصل تصویر کو ایڈٹ کرکے توند اور بازو پتلا کیا تھا۔

روہت شرما کا بھانڈا اس وقت پھوٹ گیا جب بی سی سی آئی نے اصل تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما نے اپنی شیئر کردہ تصویر میں توند اور بازو کو کم کیا ہے، اگرچہ انہوں نے تصویر ڈیلیٹ کردی لیکن اسکرین شاٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

روہت شرما

 

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’توند اور بازو کم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت نے سوریا کمار یادیو کی قیادت میں ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے، روہت شرما 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں