بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

روہت شرما نے ایشیا کپ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کو اہم پیغام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ سے قبل بھارتی کھلاڑیوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان سمیت سب ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے اچھی تیاری کرنی ہوگی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ی کرنی ہے، صرف پاکستان نہیں بلکہ دیگر ٹیمیں بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر صرف بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، میں ورلڈکپ میں فیورٹ یا انڈر ڈاگ قرار دیے جانے پر نہیں سوچتا، ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو کسی بھی نمبر پر اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرسکیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراجیت اگرکار کا کہنا تھا کہ ایل راہول مکمل فٹ نہیں ہیں اسی لیے سنجو سیمسن کو بیک اپ کے طورپر رکھا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کے ایل راہول ایشیاکپ سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیر کی دوپہر ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، اشن کشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں