جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

کولمبو: روہت شرما اور وسیم اکرم کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(16 فروری 2026): آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی سابق کپتان روہت شرما اور پاکستانی سابق کپتان وسیم اکرم کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ایک یادگار منظر دیکھنے میں آیا، جب بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اور پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔

یہ واقعہ میچ سے قبل ہونے والی تقریب کے دوران پیش آیا جب دونوں اسٹارز ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ گراؤنڈ میں داخل ہو رہے تھے، روہت شرما اور وسیم اکرم کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے روایتی حریفوں کے درمیان احترام کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ روہت شرما اس وقت ورلڈ کپ کے ایمبیسیڈر جبکہ وسیم اکرم بطور براڈکاسٹر کے طور پر کولمبو میں موجود ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں داخل ہوتے وقت نہ صرف ہاتھ ملایا بلکہ کافی دیر گفتگو بھی کی اور تصاویر بنوائیں۔

یہ منظر اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا کیونکہ ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادو اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے درمیان مصافحہ نہیں ہوا تھا۔

تاہم وسیم اکرم چونکہ اب بطور براڈکاسٹر اور سابق کھلاڑی وہاں موجود تھے، اس لیے روہت شرما کے ساتھ ان کی یہ ملاقات میدان کی کشیدگی سے ہٹ کر نظر آئی۔

یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 61 رنز سے شکست دے دی، اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر میچ کے نتائج کے ساتھ ساتھ روہت اور وسیم اکرم کی اس ملاقات کے چرچے بھی جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں