The news is by your side.

’روہت شرما گھبرائے ہوئے ہیں، کپتان نہیں رہ پائیں گے‘

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارتی کپتان روہت شرما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھبرائے ہوئے اور شدید دباو کا شکار ہیں مجھے نہیں لگتا وہ طویل عرصے کےلیے کپتانی کر پائیں گے۔

روہت شرما سے متعلق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا جس روہت شرما کو ہم نے دیکھا اور جانتے ہیں وہ اس طرح کے نہیں ہیں جس طرح کہ وہ کپتانی کے بعد الجھن میں نظر آرہے ہیں۔

سابق آل راونڈر نے کہا کہ روہت شرما پر بہت سے دباو ہیں جس سے وہ شدید کنفیوز نظر آتے ہیں ایک طرف انہیں کھوئی ہوئی فارم کو واپس حاصل کرنے کی فکر ہے تو دوسری طرف بھارتی ٹیم کی کپتان کا دباو ہے۔

محمد حفیظ نے کہا ہانگ کانگ کے خلاف روہت شرما کی ٹیم نے 40 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن اس فتح کے باوجود کپتان پر دباو کے اثرات واضح ہیں وہ کھوئے ہوئے لگتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ روہت شرما کی گھبراہٹ اور دباو کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ وہ زیادہ عرصہ کپتان رہ پائیں گے حالانکہ ابھی ان کی کرکٹ باقی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ ان سے متعلق کوئی فیصلہ ہو جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں