ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما اپنی شاندار بیٹنگ کے ساتھ شائقین کے ساتھ خوش اخلاق رویے کی وجہ سے پسند کیے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں روہت شرما نے مداح کی بدتمیزی پر باوقار انداز میں ردعمل دیا ہے۔
38 سالہ روہت شرما نے بطور کپتان بھارت کو ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فتح دلوائی ہے۔
The way Rohit Sharma was playfully enjoying with little kids when they were crowding him at the airport to shake hands ❤️
Shana pic.twitter.com/1CX4gzC1La
— ⁴⁵ (@rushiii_12) January 4, 2026
وہ پریکٹس سیشن کے بعد شائقین کے پاس جاکر اُن سے ملتے ہیں، سیلفی بنواتے اور آٹوگراف دیتے ہیں تاکہ مداح ان سے مایوس نہ ہوں۔
وائرل ویڈیو میں روہت شرما نے اپنی چلتی گاڑی کا شیشہ نیچے کیا اور مداحوں کو ہاتھ ہلاکر جواب دیا، ایسے میں نوجوان مداح غیر مناسب انداز میں آگے آئے تو اسٹار بیٹر نے نہایت وقار اور تحمل کے ساتھ انہیں جواب دیا۔
ایک مداح نے پہلے سابق کپتان روہت سے مصافحہ کیا بعد ازاں مزید شائقین بھی سیلفی لینے کیلیے آگے بڑھے اور چلتی گاڑی سے کرکٹر کا ہاتھ کھینچنے لگے۔
روہت نے اس نامناسب رویے پر تحمل کا مظاہر ہ کیا، اپنے مداح کو تنبیہ کی اور پھر گاڑی کی کھڑکی کو بند کرلیا۔
بین اسٹوکس اور لبوشین کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل
بھارتی بیٹر نے حالیہ دنوں میں وجے ہزارے ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے شاندار پرفارمنس دی اور سکم کیخلاف 155 رنز بنائے۔
وہ ایک بار پھر 11 جنوری سے نیوزی لینڈ کیخلاف شروع ہونے والی 3 ون ڈے سیریز میں نظر آئیں گے۔


