بھارت (6 اکتوبر 2025): ایک برس میں دو آئی سی سی ٹرافی جتوانے والے تاریخ ساز بھارتی کپتان روہت شرما کی قیادت کیسے گئی اندرونی کہانی جانیے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان تو ایم ایس دھونی ہیں۔ تاہم روہت شرما کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے صرف 8 ماہ میں ٹیم انڈیا کو دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوائیں۔ تاہم اب وہ ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان نہیں رہے ہیں۔
بھارتی سلیکٹرز نے گزشتہ دنوں روہت شرما سے ون ڈے کرکٹ ٹیم کی قیادت واپس لیتے ہوئے شبمن گل کو نیا کپتان مقرر کیا ہے، یوں ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر پر فل اسٹاپ لگنے کا امکان واضح ہو گیا ہے۔
روہت شرما جنہوں نے بھارت کو گزشتہ سال جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنوانے کے بعد اس فارمیٹ میں نوجوانوں کو جگہ دینے کے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ رواں برس چیمپئنز ٹرافی جتوانے کے بعد انہیں مبینہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا۔
اس کے بعد اب تک ہونے والے ون ڈے ٹورنامنٹس میں انہیں ریسٹ کے نام پر شامل نہیں کیا گیا اور اب آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے شبمن گل کا باضابطہ طور پر کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
روہت شرما سے قیادت کیوں واپس لی گئی۔ اس کے پیچھے چھپی کہانی بھارتی میڈیا نے فاش کر دی ہے اور اس کی وجہ سابق کپتان کا ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گوتم گمبھیر ون ڈے کپتان کو بدلنے کے فیصلے میں شامل تھے۔ کیونکہ وہ ٹیم کو اپنے سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روہت جیسے بڑے قد کے کرکٹر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کو یہ خوف تھا کہ اگر روہت کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا تو وہ کسی کو ٹیم میں مداخلت نہیں کرنے دے گا۔
روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے بھی فارغ، نیا بھارتی کپتان کون ؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


