بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کلدیپ یادیو کو ریویو لینے سے روک دیا۔
تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھارت کے خلاف 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اسپنر کلدیپ یادیو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شبھمن گل کی عدم موجودگی میں کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور کلدیپ یادیو نے ان سے لنگی نگیدی کے ایل بی ڈبلیو ہونے پر ریویو لینے کی اپیل کی تھی۔
43ویں اوور میں کلدیپ کی گیند سیدھی نگیدی کے پیڈ پر لگی انہوں نے اپیل کی لیکن امپائر نے مسترد کردی اس دوران کلدیپ یادیو نے کہا کہ ’لے لو دو بچے ہیں۔‘ روہت شرما کہنے لگے کہ ’کیا پیڈ پر لگنے سے ہی آؤٹ ہے۔؟‘
اگلی ہی گیند پر نگیدی کو کلدیپ نے یارکر کروائی امپائر نے پھر بیٹر کے حق میں فیصلہ دیا جسے دیکھ کر کلدیپ حیران رہ گئے لیکن روہت شرما اور ویرات کوہلی مسکرانے لگ گئے اور روہت نے کہا کہ ’تو واپس جا‘۔
واضح رہے کہ کوئنٹن ڈی کاک کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کے لیے 271 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


