پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

انگلینڈ سے سیریز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، تجربہ کار بلے باز روہت شرما کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کے نتیجے کے مطابق روہت شرما کا کوویڈ 19 مثبت مثبت آیا ہے۔ بی سی سی آئی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کپتان کو تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انفیکشن کی شدت کی تصدیق اور اس جانچ کے لیے اتوار کو RT-PCR ٹیسٹ شیڈول ہے۔

روہت شرما لیسٹر شائر کے خلاف بھارت کے جاری ٹور گیم میں شامل تھے۔ بلے باز کو انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں یکم جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میں حصہ لینے کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

لیسٹر شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھارت نے اپنی ٹیم 246 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کی۔

بھارت کی جانب سے سریکر بھرت 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اوپنر روہت شرما 25، شبھمن گل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ویرات کوہلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔

لیسٹر شائر کی جانب سے رومن واکر نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں