بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

روہت شرما نے ورلڈ کپ 2027 کھیلنے سے متعلق خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

(21 جولائی 2026): بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کھیلنے سے متعلق اپنی خاموشی توڑ دیا۔

بھارت کو 9 ماہ کی مختصر مدت کے دوران اپنی قیادت میں دو آئی سی سی ٹرافیاں (ٹی 20 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے) والے سابق کپتان روہت شرما اگلے سال ہونے والا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے سابق کپتان نے خاموشی توڑ دی ہے۔

روہت شرما جن کے حوالے سے ان کے ورلڈ کپ کے لیے بی سی سی آئی کے منصوبوں میں شامل نہ ہونے اور دورہ انگلینڈ کے بعد ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

تاہم تجربہ کار بھارتی اوپنر نے اس حوالے سے گردش کرتی خبروں پر پہلی بار واضح بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ابھی دور ہے، اس وقت ان کی تمام تر توجہ بھارت کی نمائندگی کرنے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر مرکوز ہے۔

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا اور انہیں صرف افواہیں اور قیاس آرائیاں قرار دیا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز سے ہیی ان کے بارے میں مختلف افواہیں اور تبصرے ہوتے رہے ہیں اور جب تک وہ میدان میں رہیں گے، یہ باتیں ہوتی رہیں لیکن وہ ان باتوں کا اثر نہیں لیتے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم چیز میدان میں اپنی کارکردگی اور ٹیم کی کامیابی ہے۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز سے آج تک وہ اسی مقصد کے لیے کھیل رہے ہیں۔

روہت شرما اس سے قبل بھی 2027 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز میں ان کی ناکامی کے بعد میڈیا میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ شرما بی سی سی آئی کے مستقبل کے منصوبے میں شامل ہیں اور انگلینڈ کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ شرما کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔

تاہم 39 سالہ روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار 138 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے کو بھی بیان جاری کرنا پڑ گیا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2027 میں ہونے والا آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبر، بی سی سی آئی نے حقیقت بتادی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں