منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

پاکستان کیخلاف مشکل چیلنج پر روہت شرما بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کپتان روہت شرما نے 30 اگست سے شروع ہونے والے آئندہ 2023 ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان سے متعلق میچ پر گفتگو کی ہے۔

شرما نے پاکستان کا سامنا کرنے کے حوالے سے چیلنجوں کو تسلیم کیا اور فتح حاصل کرنے سمیت دیگر مشکلات کو اجاگر کیا۔

اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ پاکستان کے خلاف کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، انہیں ہرانا اور ان کے خلاف کھیلنے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا کینڈی میں 2 ستمبر کو شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز ملتان میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان نیپال کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کو تین تین ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں