جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

روہت شرما کی پاکستان میں آلو بخارے کا شربت پیتے ہوئے تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی کے ایک چوک پر بھارتی کرکٹر روہت شرما آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہورہے ہیں یا کوئی ہمشکل شربت پی رہا ہے، تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔

انٹرنیٹ پر اکثر مشہور شخصیات سے متشابہ افراد کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور گزشتہ ایک برس کے دوران تو متعدد عالمی شخصیات کے ہمشکل کی ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوئی ہیں۔

حالیہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک وائرل ہورہی ہے جسے صارفین معروف بھارتی کرکٹر روہت شرما تصور کررہے ہیں حالانکہ وہ تصویر روہت شرما کی نہیں بلکہ ان کے ہمشکل کی ہے جو شربت پی رہا ہے۔

یہ تصویر پاکستان کے شہر راولپنڈی کی ہے جہاں ایک پاکستانی شہری کیپ پہنے اور چشمہ لگائے درخت کے نیچے بیٹھ کر آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہورہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے بھارتی کرکٹر روہت شرما سمجھ رہے ہیں۔

مذکورہ کو ایک پاکستانی صارف شیراز حسن نے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور کیپشن میں ازراہ مذاق نیوزی لینڈ و انگلینڈ کی ٹیموں کو طنز کا نشانہ بنایا۔

شیراز حسن نے لکھا کہ ’کون کہتا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹرز کےلیے محفوظ نہیں ہے، جب کہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما راولپنڈی کے علاقے صدر میں بیٹھ کر آلو بخارے کا شربت پی رہے ہیں‘۔

تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس پر میمز اور لطیفے بن رہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ممبئی انڈینز کے 34 سالہ بھارتی کرکٹر انڈین پریمیئر لیگ کا پریشر کم کرنے کےلیے شربت پی رہا ہے جب کہ ایک اور صارف نے انہیں ’سستا روہت شرما‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ کچھ مہینے پہلے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو آئسکریم فروخت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ہوبہو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شباہت رکھتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں