بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

روہت شرما کی اہلیہ نے "شاہی محل” جیسا پرتعیش اپارٹمنٹ خرید لیا!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (9 جنوری 2026): انڈین کرکٹ ٹیم کے کامیاب سابق کپتان روہت شرما کی اہلیہ رتیکا سجدہ نے شاہی محل جیسا پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

بھارت کو ایک سال میں آئی سی سی کی دو ٹرافیاں جتوانے والے سابق کپتان روہت شرما کی اہلیہ رتیکا سجدہ اس وقت بھارتی میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں اور اس کی وجہ ان کا ممبئی میں حال ہی میں ایک پرتعیش لگژری اپارٹمنٹ خریدنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتیکا نے یہ پرتعیش اپارٹمنٹ ممبئی کے پوش علاقے پربھا دیوی علاقے میں واقع آہوجا ٹاورز میں خریدا ہے، جس کی مالیت 26 کروڑ 30 لاکھ روپے (پاکستانی تقریباً ایک ارب روپے) بتائی جا رہی ہے۔

رِتیکا کا یہ نیا گھر ایک جدید ہائی رائز عمارت میں واقع ہے۔ اس اپارٹمنٹ کے ساتھ تین گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے۔ اگر کارپٹ ایریا کی بات کی جائے تو یہ اپارٹمنٹ تقریباً 2760 اسکوائر فٹ پر محیط ہے، جو اسے نہایت کشادہ اور آرام دہ بناتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی عمارت میں روہت شرما پہلے ہی ایک شاندار اپارٹمنٹ خرید چکے ہیں۔ روہت کا یہ اپارٹمنٹ 29 ویں منزل پر واقع ہے، جس کی سب سے بڑی خاص بات یہاں سے ملنے والا 270 ڈگری کا شاندار نظارہ ہے۔ دروازہ کھولتے ہی سامنے بحرِ عرب کا دلکش منظر دکھائی دیتا ہے، جو واقعی دیدہ زیب ہے۔ اب رِتیکا نے بھی اسی عمارت میں اپنا نیا اپارٹمنٹ لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ رتیکا سجدہ کی روہت شرما کی اہلیہ ہونے کے علاوہ ایک اور علیحدہ پہچان ہے۔ انہوں نے طویل عرصہ تک اسپورٹس منیجمنٹ کے شعبہ میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ کارنر اسٹون نامی ایک پی آر ایجنسی بھی چلاتی ہیں، جہاں وہ بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں کا مینجمنٹ سنبھالتی ہیں۔

ان کے کلائنٹس کی فہرست میں سارا علی خان، اننیا پانڈے، ورون دھون، وجے دیوراکونڈا جیسے معروف نام شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ رِتیکا کی سالانہ آمدنی کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں