ممبئی(یکم فروری 2026): بالی ووڈ کے معرود ہدایت کار روہت شیٹی کے ممبئی کے جوہو میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کی گئی ہے۔
ممبئی میں فلمی شخصیات کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک بار پھر تشویشناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے، حال ہی میں معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے قریب ہوئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کی رہائش گاہ کے باہر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور ارد گرد کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ شخصیات کو ماضی میں بھی مختلف گینگز کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ روہت شیٹی، جو اپنی ایکشن فلموں اور ‘پولیس یونیورس’ (سنگھم، سمبا) کے لیے مشہور ہیں، ان کے گھر کے باہر اس طرح کا واقعہ ہونا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اس زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ حملہ کسی مخصوص گینگ کی جانب سے دی گئی دھمکی کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


