اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

روہڑی میں پینے کے پانی کا سب سے بڑا منصوبہ تعمیر کے آخری مرحلے میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

روہڑی (29 ستمبر 2025): سکھر اور روہڑی کے شہریوں کے لیے پینے کے پانی کا سب سے بڑا منصوبہ تعمیر کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی میں دریائے سندھ کے کنارے 63 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے اس منصوبے کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان، ایس ایس پی اظہر خان مغل اور دیگر منتخب نمائندے بھی ہمراہ تھے۔

روہڑی واٹر فلٹریشن پلانٹ

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کے مطابق یہ صوبہ منصوبہ سندھ کا پہلا جدید واٹر فلٹر پلانٹ ہے جو دریائے سندھ سے پانی لے کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف کرکے شہریوں کو فراہم کرے گا۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری افراد ہوشیار، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ یہ جدید منصوبہ ڈھائی سے تین ماہ میں مکمل ہوگا۔ یہ واٹر فلٹریشن پروجیکٹ روہڑی کے شہریوں کے لیے خوش آئند سمجھا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں