بیجنگ: آل چائنہ وومنز فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف) نے ٹوکیو اولمپک گیمز دو ہزار بیس میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کی اعتراف میں قومی سطح کے رول ماڈل کا اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم اور چھبی خواتین کھلاڑیوں جن میں شوٹر یانگ چھیان، فینسر سن یی وین اور شاٹ پٹر گونگ لیجیاؤ اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔
اے سی ڈبلیو ایف نے کہا کہ خواتین اولمپیئنز نے ایک بار پھرچینی خواتین کی خود داری ، خود اعتمادی، محنت اورخود انحصاری کا مظاہرہ کیا ، جس نے اندرون و بیرون ملک چینی لوگوں کو بہت متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے آئی سی سی کا اہم اقدام
فیڈریشن نے چینی خواتین سے کہا کہ وہ ان اعزاز یافتہ کھلاڑیوں کی مثال پر عمل کریں، اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور دوسری صدی کے مقاصد اور قومی تجدید کے چینی خواب کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یاد رہے کہ آٹھ اگست کو اختتام پزیر ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں امریکا سو سے زائد تمغے جیت کر پہلے نمبر پر رہا، چین کو 38 طلائی، 32 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے ملے۔ چین نے ٹوکیو اولمپکس میں مجموعی طور پر 88 تمغے حاصل کیے تھے۔