تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دیو ہیکل جھولے میں بیٹھے بچے نے بڑے بڑوں کو مات دے دی، ویڈیو وائرل

دیوہیکل جھولے رولر کوسٹر پر یہی دیکھا گیا ہے کہ اس میں سوار ہونے والے بے اختیار طور پر ضرور چیخ پڑتے ہیں، چاہے وہ چیخ خوف کی ہو یا انجوائے کی۔

لیکن یہاں معاملہ ہی کچھ اور ہے، جھولے پر بیٹھے بچے نے بڑے بڑو ں کو مات دے دی، اس واقعے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا اور ویڈیو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر رولر کوسٹر کی سواری کے دوران ایک لڑکے کی خاموشی سے بیٹھنے اور جمائی لینے کی ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اس کے پیچھے والی نشستوں پر بیٹھے بڑی عمر کے افراد چیخ رہے ہیں اور جھولے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ بچہ ہر قسم سے خطرے سے بے خوف ہوکر چپ چاپ بیٹھا ہے اور جمائی لیتا ہے گویا اس کے لیے یہ کوئی بڑی بات ہی نہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رولر کوسٹر کے چلنے کے دوران ہر طرح کے عجیب و غریب واقعات پیش آئے ہیں، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے 20 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بارسلونا کے ایک تھیم پارک میں ایک شخص کی رولر کوسٹر کی سواری کے دوران ایک اُڑتا ہوا آئی فون ہوا میں پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری سیموئیل کیمپف کو دکھایا گیا جو ہوا میں 134 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھومنے والے جھولے میں بیٹھا ہے کہ اچانک اسے کسی کے ہاتھ سے گرا ہوا موبائل فون ہوا میں نظر آتا ہے۔

اس نے پُھرتی کے ساتھ اس موبائل فون کو کیچ کرلیا بعد ازاں آئی فون کے مالک نے اپنا فون وصول کرنے کے بعد سیموئیل کیمپف کو گلے لگا کر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل بھی یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ جب جاپان میں یونیورسل اسٹوڈیوز میں ایک رولر کوسٹر اچانک درمیانی راستے میں رک گئی تو لوگ کیسے پھنس گئے تھے۔

فلائنگ ڈائنوسار نامی رولرکوسٹر جو جراسک پارک کی تھیم سے متاثر ہوکر بنایا گیا تھا چلتے چلتے اچانک رک گیا جب تھیم پارک کے کارکنوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تو تقریباً 64 افراد تقریباً دو گھنٹے تک ہوا میں الٹے لٹکے رہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی بھی سوار زخمی نہیں ہوا اور تمام افراد کو بحفاظت نکال کر زمین پر پہنچا دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -