منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

رومیسہ خان بھی صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان کا کہنا ہے کہ صبا قمر کے کراچی کو گندا کہنے کے بیان پر دکھ ہوا۔

حالیہ انٹرویو میں ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے کہا کہ میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیدا ہوئی ہوں، میرے 19 سے 20 سال ایک اپارٹمنٹ میں گزرے جہاں مختلف کاسٹ کے لوگ رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں جو کردار ادا کرتی ہوں وہ اسی وجہ سے ہے میں ان کے اردگرد رہی ہوں۔

رومیسہ خان نے کہا کہ کراچی کے لوگ بہت اچھے ہیں، بہت محنتی ہیں، 9 سے 5 نوکری کرتے ہیں، کچھ واقعہ ہوجائے تو لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہوتے ہیں کوئی برا کہے تو دکھ ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں: زندگی جی لوں پھر شادی کروں گی، رومیسہ خان

ٹک ٹاکر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو اچھی سڑک اور تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے جو یہاں کے لوگوں کو میسر نہیں، لوگ آپ کی موہن جوڈرو والی ہیں اور انہی پر بھاری چالان لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی تو ہورہی ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی کہ ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ انڈسٹری میں ہے اور صورت حال یہ ہے کہ اپنے پیسوں کو بار بار بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو میں بھی پھر نہیں مانگتی اور پھر اس پر مجھے لوگوں سے ڈانٹ اور سینئرز کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں