جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

زندگی جی لوں پھر شادی کروں گی، رومیسہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسہ خان کا کہنا ہے کہ پوری زندگی جی لوں پھر شادی کروں گی۔

معروف ٹک ٹاکر رومیسہ خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

ناظرین میں سے ایک لڑکی نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شادی کیوں نہیں کی اور لائف پارٹنر کیسا ہونا چاہیے؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ لائف پارٹنر اچھا ہونا چاہیے لیکن میں ابھی شادی کا نہیں سوچ رہی ابھی پوری زندگی جی لوں پھر شادی کروں گی، شادی بہت بڑی ذمہ داری ہے مذاق نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: ٹک ٹاکر رومیسہ خان کس معروف اداکار کی بیٹی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بچوں کی ذمہ داری ہوتی ہے یہ کوئی حلوے کا کام نہیں ہے کہ میں بولوں کے پیار ہوگیا ہے شادی کرلوں بہت پریکٹیکل ہوکر سوچنا پڑتا ہے۔

رومیسہ خان نے کہا کہ شادی کے لیے مجھے جتنا وقت لینا ہوگا لوں گی اور آپ لوگوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے جلدی میں غلط فیصلہ نہیں ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں 17 سال کی تھی جب ویڈیوز بناتی تھی تو مجھے اچھا فون چاہیے تھا کوئی جاب نہیں دے رہا تھا کیونکہ میرا سیکنڈ ایئر مکمل نہیں ہوا تھا لیکن ایک اسکول نے مجھے نوکری دے دی اور بوائز اسکول میں 8ویں کلاس کے بچوں کو پڑھانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی حال ہی میں ایک بچے کا میسج آیا کہ مجھے یاد ہے کہ آپ مجھے پڑھاتی تھیں دراصل میں اپنی والدہ کو رشتے کے لیے بھیجنا چاہ رہا ہوں، میں نے اسے کوئی جواب نہیں دیا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں