تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے والا جوتا

بخارسٹ: رومانیہ سے تعلق رکھنے والے کاریگر نے ایسا جوتا تیار کیا ہے جو لوگوں کو کرونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رومانیہ سے تعلق رکھنے والے کاریگر نے کرونا سے بچنے کے لیے دی جانے والی احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جوتا تیار کیا۔

جوتے بنانے والے کاریگر نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے لمبے جوتے تیار کرنے کو تصور پیش کرتے ہوئے ایسا جوتا تیار کیا جس کا اگلا حصہ 75 سینٹی میٹر کے قریب لمبا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاریگر کا نام گریگوری لوپ ہے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہرین کی جانب سے دیے جانے والے سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا جوتا تیار کیا جو دفاتر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: خود کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے 5 آسان طریقے

گریگوری لوپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوتا ہاتھ سے تیار کیا جس کی تیاری میں بہترین قسم کا چمڑہ استعمال کیا گیا۔  اُن کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اسے پہنیں گے انہیں ابتدائی دنوں میں پریشانی کا سامنا ہوگا تاہم اگر انہیں عادت پڑ گئی تو وہ سماجی فاصلے پر خود بہ خود عمل کریں گے‘۔

کاریگر نے یہ بھی بتایا کہ ’میں نے اپنے طور پر لوگوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے جوتا تو تیار کرلیا مگر اب پہننے والے کے اوپر ہے کہ وہ سماجی فاصلے کو برقرار بھی رکھتا ہے یا نہیں‘۔

مقامی میڈیا کی توجہ کے بعد اسے پوری دنیا سے آن لائن آرڈرز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا بھر کے طبی ماہرین نے جو تجاویز دیں اُن میں سماجی فاصلے کو سب سے اہم سمجھا جارہا ہے، کیونکہ اگر دو لوگوں کے درمیان 3 فٹ سے کم فاصلہ ہوگا تو متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس: قبل ازوقت ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات

علاوہ ازیں ماہرین نے دنیا بھر کے لوگوں کو  ہاتھ نہ ملانے، صابن سے بار بار ہاتھ دھونے، سینٹیائزر استعمال کرنے، زیادہ سے زیادہ وقت گھر میں رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -