اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

مانچسٹریونائیٹڈ لوکاکو کو75 ملین پاؤنڈ دے گا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب ایورٹن کے اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو کی تقریباً 75 ملین پاؤنڈ کےعوض خدمات حاصل کرنےپررضامندی ظاہر کردی۔

تفصیلات کےمطابق 24سالہ انٹرنیشنل فٹبالر رومیلو لوکاکو کا تعلق بیلجیئم سے ہےاور انہوں نے گزشتہ سیزن میں 25گول کیے تھے۔

ہوزے مورینو کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو امید ہے کہ سیزن کے آغاز سے قبل کیے جانے والے امریکہ کے دورے کے لیے رومیلو لوکاکو ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ دورہ اتوار کو شروع ہونا ہے۔

- Advertisement -

خیال رہےکہ گذشتہ سیزن کے اختتام سے قبل ہوزے مورینو نے مانچیسٹر یونائیٹڈ کے نائب چیئرمین ایڈ وڈورڈ کو ایک فہرست دی تھی جس میں رومیلو لوکاکو کا نام بھی شامل تھا۔

واضح رہےکہ لوکاکو کےمینیجر مینو ریالو ہیں جوکہ کھلاڑیوں پال پوگبا، زلاتان ابراہیمووچ، اور ہنریکے مکٹاریاں کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو اس سال مانچسٹر یونائٹڈ نے خریدا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں