site
stats
کھیل

برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی: برازیل کے نامور فٹبالر رونالڈینو جلد ہی پاکلستان کا دورہ کریں گے‘ وہ لیژئیر لیگ کے زیرِ اہتمام ایک نمائشی میچ کھیلیں گے‘ ان کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹ بال سپر اسٹار 36 سالہ رونالڈینو کی وجہ شہرت 2002 میں ان کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح ہے‘ رونالڈینو اسپین کے فٹب کلب بارسلوناکے ایمبیسڈر ہیں اور انہوں پاکستان میں ہونے والے میچ کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی یہ آشکار کیا گیا ہے کہ کون سی ٹیم یہ میچ کھیلے گی۔

رونالڈینو نے 97 میچز کھیلے ہیں اور برازیل کی قومی ٹیم کے لیے 23 گول بھی اسکور کیے ہیں اور 2002 کے فیفا ورلڈ کپ کی فتح میں ان کا اہم کردار تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس متوقع میچ کا انعقاد لیژئیر لیگ پاکستان نے کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں کھیلوں بالخصوص فٹ بال کو فروغ دینا ہے۔

عالمی کھلاڑیوں کی پاکستان میں واپسی

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ہی پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے وقتاً فوقتاً کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی کراچی کے مختصر دورے پر برازیلین کوچ رومیلڈو سینچاز نے بچوں کو جدید فٹبال کے گرُ بتانے کے لیے کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔

اس متوقع ایونٹ کے حوالے سے لیژئیر لیگ پاکستان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے فالورز سے سوال کیا ہے کہ پہچانیں کون سامعروف فٹ بالر پاکستان آرہا ہے؟۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top