رونالڈینیو اوران کی ٹیم کوویزے جاری، 7 جولائی کواسلام آباد پہنچیں گے ronadino
The news is by your side.

Advertisement

رونالڈینیو اوران کی ٹیم کوویزے جاری، 7 جولائی کواسلام آباد پہنچیں گے

کراچی : معروف فٹ بالررونا لڈینیواوردیگر 7 غیرملکی کھلاڑیوں کوویزا جاری کردیا گیا ہے جو 7 جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گے اور 8 جولائی کا پہلا میچ کراچی میں کھیلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بین الاقوامی فٹبالر رونالڈینو اپنے 7 دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ لیثررلیگ کا نمائشی میچ کھیلنے کے لیے 7 جولائی 2017 کو پاکستان آ رہے ہیں جس کے لیے تمام انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے گئے ہیں۔

خیال رہے معروف فٹبالر رونالڈینو دیگر سات بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ہمراہ پاک فوج اور لیژئیر لیگ کے تعاون سے ہونے والے مشترکہ ایونٹ میں شرکت کریں گے اور اس دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

رونالڈینو اور ان کی ٹیم اپنے دورے کے دوران کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ بھی کھیلیں گے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں فٹ بال کا فروغ اور ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔

رونالڈینو نے 97 میچز کھیلے ہیں اور برازیل کی قومی ٹیم کے لیے 23 گول بھی اسکور کیے ہیں اور 2002 کے فیفا ورلڈ کپ کی فتح میں ان کا اہم کردار تھا۔

یاد رہے 2009 سے پاکستان میں کھیلوں کے بین الاالقوامی مقابلے منعقد نہیں ہو پارہے ہیں تاہم پی ایس ایل فائنل کے انعقاد اور اب انٹرنیشنل فٹبالرز کی پاکستان آمد سے یہ تاثر زائل ہوتا جارہا ہے جس کے لیے سول حکومت کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے کلیدی کردارر ادا کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں