کرسچیانو رونالڈو کی عدالت میں پیش ہوئے، ٹیکس چوری کا الزام ronaldo
The news is by your side.

Advertisement

ٹیکس چوری کا الزام، کرسچیانو رونالڈوعدالت میں پیش ہوئے

پرتگال : معروف فٹبالر کرسچیانو رونالڈو عدالت میں پیش ہوئے جہاں اُن سے 2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو ٹیکس بچانے سے متعلق جرح کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیکس چوری کے الزامات میں گھرے پرتگالی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کو دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم آج کل وہ ٹیکس چوری کے الزام میں عدالتوں کے چکر لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو آج میڈرد کے نواح میں واقع عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے آمدنی اور ٹیکس سے جڑے ثبوت پیش کیے اور کود پر لگے الزامات کی تردید کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور نہ کسی قسم کی غلط بیانی کی ہے میرا ضمیر مطمئن ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکس چوری کے حوالسے کئی نامور کھلاڑیوں کو عدالتوں کا سامنا رہا ہے جن میں سے کچھ کو سزا بھی کاٹنا پڑی ہیں جس کی مثال ارجینٹیا کے لیونل میسی ہیں جنہیں 21 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں