رونالڈو کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش، فٹبالر کی تصدیق Ronaldo
The news is by your side.

Advertisement

رونالڈو کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش، فٹبالر کی تصدیق

لیسبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پرتگال میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا میں معروف فٹبالر کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تاہم رونالڈو سے اس خبر پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا۔ اب معروف فٹبالر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تصدیق کردی۔

فیس بک پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ ’’میں بطور کھلاڑی اپنی ٹیم طرف سے میچ کھیل رہا تھا تو اسی دوران میرے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جو میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے، مگر امید ہے کہ ہم اپنی محنت کو جاری رکھیں گے اور پرتگال کو جیت کی صورت میں نئی خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔

رونالڈو نے مزید لکھا کہ پرتگال فٹبال فیڈریشن کے سربراہ نے میرے ساتھ جو رویہ رکھا اُسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا تاہم آج میں اپنے بچوں کے ساتھ ہوں اور اُن کے پاس پہلی بار آیا جس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ پرتگالی فٹبالر کے بچوں کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں