عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنے کھیل بلکہ جذبہ انسانیت اور شفقت بھرے انداز کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جسے خود النصر کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے بھی ری پوسٹ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو ٹیم لائن اپ کے دوران اپنے آگے کھڑی بچی گلے میں محبت بھرے انداز میں اپنا مفلر ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
A small gesture… a lifetime memory. pic.twitter.com/GJobHV4WuD
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) December 1, 2025
اسٹار فٹبالر کے اس اقدام پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل بھی اسٹار فٹبالر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اسٹار فٹبالر نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا تھا جسے دیکھنے والے شائقین حیران رہ گئے تھے۔
Call it skill, call it instinct… we call it Ronaldo pic.twitter.com/diFN85oBCI
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) November 23, 2025
40 سالہ فٹبالر نے یہ بہترین گول 96 ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔


