اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

رونالڈو نے ریاض میں بین الاقوامی ہیئر ٹریٹمنٹ کلینک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کلب کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ کاروباری میدان میں بھی اپنی پہچان قائم کر دی ہے۔

پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے بین الاقوامی ہیئر ٹریٹمنٹ کلینک “انسپاریا” (Insparya) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، یہ سعودی عرب میں اس عالمی برانڈ کی پہلی اور سب سے بڑی برانچ ہے۔

افتتاحی تقریب میں میڈیا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک تھی، جہاں رونالڈو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "انسپاریا” پہلے ہی پرتگال، اسپین اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں کامیابی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

رونالڈو نے کہا کہ ہم نے پرتگال، اسپین اور اٹلی میں کلینکس کھولے ہیں، لیکن میں نے کہا کہ سعودی عرب میں کلینک کا ہونا سب سے اہم ہے، کیونکہ جیسا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں، سعودی عرب میرے لیے دوسرا گھر ہے۔ شاید تیسرا یا چوتھا بھی کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی میں کھیلتا ہوں وہاں مجھے اپنائیت ملتی ہے، لیکن یہ جگہ میرے لیے خاص ہے کیونکہ یہاں کے لوگ مجھے بے پناہ عزت دیتے ہیں۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ میری فیملی یہاں خوش ہے، میرے دوست بھی یہاں کام کر رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں سعودی عرب سے تعلق رکھتا ہوں۔ اسی لیے میرے لیے یہ بالکل فطری فیصلہ تھا کہ یہاں ایک کلینک کھولا جائے، تاکہ نہ صرف لوگوں کو بہتر زندگی دی جا سکے بلکہ عالمی معیار کی سہولت بھی فراہم کی جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں