نیویارک: شہرہ آفاق کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین نے سال میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کی جس کے مطابق مانچسٹر یونائٹیڈ کو جوائن کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ آمدن حاصل کرنے والے فٹبالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس سال 125 ملین ڈالرز یعنی 21 ارب روپے کے لگ بھگ کمائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
گزشتہ سال کے ٹاپ فٹبالر لیونل میسی دوسرے نمبر پر چلے گئے، میسی نے رواں سال فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے 110 ملین ڈالر سالانہ پر تین سال کا کنریکٹ حاصل کیا ہے۔
فوربز میگرین رپورٹ کے مطابق برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار 95 ملین ڈالرز سالانہ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔