بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

رونالڈو نے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ کر گول کیا!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (5 اپریل 2026): پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بسم اللہ پڑھ کر پینلٹی کک پر گول کیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

پرتگال سے تعلق رکھنے اسٹار فٹبالر جو سعودی کلب النصر کا حصہ ہونے کے بعد کئی سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر بسم اللہ اور ان شا اللہ کے الفاظ کہہ کر سب کے دل جیت لیے۔

رونالڈو نے النجمہ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول کر کے اپنی ٹیم سعودی کلب النصر کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس میچ کا خاص لمحہ اس وقت آیا، جب رونالڈو نے پینلٹی کک پر گول کرنے سے قبل ’’بسم اللہ‘‘ پڑھی اور پھر فٹبال کو کامیابی کے ساتھ گول پوسٹ میں پہنچایا۔

انہوں نے 56 ویں منٹ میں پینلٹی کے ذریعے گول کر کے اسکور 2-3 کردیا، بعد ازاں 73 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری 2-4 کر دی۔

رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی ہے اور وہ اب تیزی سے 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب ان کے بسم اللہ پڑھ کر گول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر رونالڈو کے اسلام قبول کرنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کئی سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اس دوران وہ سعودی ثقافت میں ہم آہنگ ہو کر کئی مواقع پر سعودی لباس زیب تن اور انشا اللہ سمیت کئی اسلامی جملے ادا کرتے رہتے ہیں۔

 

گزشتہ سال دسمبر 2025 میں مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ایک ہزار گول مکمل کرنے کے لیے ’انشاءاللہ‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں