ریاض (22 مارچ 2026): فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عالمی شہرت یافتہ کرسٹیانو رونالڈو نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو اسپیشل مبارک باد دی ہے۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر جو کئی سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور اسلامی ثقافت کے رنگوں میں رچ بس چکے ہیں۔ انہوں نے اس بار عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسپیشل عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عید کی مناسبت سے خصوصی لباس زین تن کی ہوئی دلکش تصویر کے ساتھ اپنا عیدالفطر کا پیغام شیئر کیا ہے۔
پرتگالی اسٹار نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ لکھا ’سب کو عید مبارک ، اُمید ہے کہ آپ کا یہ دن اپنے خاندان والوں اور پیاروں کے ساتھ بہت خاص ہوگا۔
سعودی فٹبالر کلب النصر سے وابستہ اسٹار فٹبالر نے آخر میں تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
Eid Mubarak to all! 🌙 I hope you have a very special day with your family and loved ones. Wishing you all peace and happiness. pic.twitter.com/pwmmOTBYlp
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) March 20, 2026
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے جب سے سعودی فٹبال کلب النصر جوائن کیا ہے اور مملکت میں مقیم ہیں۔ وہ اسلامی اور عرب ثقافت میں خاصے رنگ چکے ہیں۔
وہ اسلامی تہواروں سمیت سعودی عرب کے ثقافتی تہواروں پر عربی اور اسلامک لباس پہنے، سعودی ثقافت کا پرچار کرتے اور کئی مواقع پر السلام وعلیکم، ماشا اللہ، ان شااللہ مشہور اسلامی جملے بولتے دکھائی دیتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


