منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

رونالڈو نے سنیما جا کر رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ دیکھ لی؟

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق خبریں ہیں کہ انہوں نے فیملی کے ہمراہ سنیما جا کر ساؤتھ انڈین سُپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ دیکھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 اگست کو رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ کو انڈیا سمیت مختلف ممالک کے سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا گیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے چند روز قبل انسٹاگرام پر اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ دبئی کے لگژری سنیما گھر کے باہر کھڑے ہیں۔

حیران کُن طور پر مذکورہ تصویر اُسی دن کی ہے جب دبئی کے سنیما گھر میں سُپر اسٹار کی فلم کو ریلیز کیا گیا۔

فٹبالر نے فوٹو کے کیپشن میں تو کچھ واضح نہیں کیا تاہم افواہیں ہیں کہ انہوں نے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر فیملی کے ہمراہ پکچر دیکھی۔

مذکورہ تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے فٹبالر کے بیشتر مداحوں نے یہی سوال پوچھا کہ آپ نے ’جیلر‘ دیکھ لی؟ جب تک رونالڈو کا کوئی بیان سامنے نہیں آتا تب تک یہ محض افواہیں ہی ہیں۔

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ کی بات کریں تو اس نے باکس آفس پر دھماکے دار انٹری دی۔ فلم نے ریلیز کے 9 دن کے اندر مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

فلم میں رجنی کانت کے علاوہ موہن لال، جیکی شروف، تمنا بھاٹیہ، رامیا کرشنن، شیوراج کمار اور ناگیندر بابو سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں