یوریپن لیگ، رونالڈو نے چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا -
The news is by your side.

Advertisement

یوریپن لیگ، رونالڈو نے چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

میڈرڈ: یورپ کے ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کو چوتھی مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈسے نوازا گیا،رونالڈو نے ایوارڈ حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی ۔

میڈرڈ میں ہونے والی تقریب میں رونالڈو نے ایوارڈ حاصل کیا، ایوارڈ کی تقریب کے دوران جونئیر رونالڈو بھی اسٹار کھلاڑی کے ہمراہ تھا، رونالڈو چار مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

تین ایوارڈز انہوں نے اسپینش لیگ اور ایک ایوارڈ مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا، رونالڈو نے اسپینش لیگ کے پینتیس میچوں میں اڑتالیس گول اسکور کئے۔

رونالڈو گزشتہ دو سال سے سال کے بہترین فٹ بال پلیئر کا اعزاز اپنے نام کررہے ہیں، وہ یورپ کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز بھی دو مرتبہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ ابھی مزید ایوارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں