اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

رونالڈو کی شادی سے متعلق بڑا راز کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

(18 اگست 2026): دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں اپنی گرل فرینڈ جارجینا سے کہاں شادی کی اس کا راز کھل گیا۔

دنیا کی مشہور شخصیات عموماً اپنی شادی انتہائی شاہانہ انداز میں کرتی ہیں۔ ان پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے اور دنیا بھر کی نامور شخصیات اس میں شریک ہوتی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو بھی دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہوں میں سے ایک ہیں۔ سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والے اس کھلاڑی کے پرستار سالوں سے رونالڈو کی شادی کا انتظار کر رہے تھے، جو گزشتہ دنوں پورا ہو گیا۔ لیکن شادی کا مقام خفیہ رکھا گیا۔

تاہم اب اس راز سے پردہ اٹھ گیا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا نے شادی کہاں کی۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شادی پرتعیش انداز میں نہیں بلکہ انتہائی سادگی سے انجام پائی ہے۔

تاہم سادگی سے کی گئی یہ شادی بھی کسی ہوٹل یا پرفضا مقام کے بجائے رونالڈو کے اپنے ہی گھر کے لیونگ روم میں انجام پائی۔

شادی کی سادہ تقریب میں دونوں کے بچوں اور خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی۔ تاہم رونالڈو کی والدہ اور بہن بھائی شریک نہیں تھے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں تقریب کے سادہ اور پُرسکون لمحات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی اور صارفین ان کے سادہ انداز کو سراہ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں