تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کئی برس تروتازہ رہنے والا گلاب! قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

برطانوی کمپنی نے کئی سال تک خوش نما اور تازہ رہنے والے گلاب تیار کرلیے، لیکن اس گلاب کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی۔

مہکتے ہوئے خوش رنگ پھول کسے اچھے نہیں لگتے، ان کی بھینی بھینی خوشبو اپنے قریب رہنے والے افراد کو معطر کردیتی ہے لیکن گلاب کے پھولوں کی الگ ہی بات ہوتی ہے لیکن دبئی میں ایسے پھول کاشت کیے گئے ہیں جو کئی برس تک تروتازہ رہیں گے لیکن ان کی قیمت ہزاروں ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی کمپنی فور ایور روز نے پہلے دارالحکومت لندن میں غیرمعمولی خوبصورت اور کئی برس تک تازہ رہنے والے گلاب کے پھولوں کی کاشت شروع کی اور اب دبئی میں بھی ایک برانچ کھولی ہے۔

دبئی کی کمپنی کے مالک ابراہیم الصمدی کا کہنا تھا کہ ان پھولوں کو ایکواڈور کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے کیوں کہ آتش فشاں کی راکھ میں اگنے والے پھول فطری طور پر کئی برس تک تازہ رہتے ہیں۔

فور ایور کمپنی ان پھولوں کو خاص گیلسرین سے گزار کر شیشے کی بوتل میں رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فور ایور کمپنی کے کاشت کردہ ایک پھول کی قیمت 15 ہزار 800 سے 30 ہزار روپے تک ہے لیکن اگر چھوٹا گلدستہ بنوایا جائے تو اس کی قیمت 47 ہزار سے 80 ہزار تک ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دولت مند افراد اور بڑے ادارے ہی فور ایور کمپنی سے گلدستے تیار کرواتے ہیں جن کی مالیت لاکھوں میں ہوتی ہے۔

گھوڑے کی طرح تیار کردہ یہ گلدستہ 80 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ روپے پاکستانی سے زائد میں تیار ہوا تھا

فور ایور روز کمپنی نے ایک سینگ والا گھوڑے کا گلدستہ تیار کیا تھا جس کی قیمت 80 ہزار ڈالر یعنی 1 کروڑ روپے سے زائد وصول کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -