تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹس 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹ میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹس 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اکتوبر 2022 میں روایتی بینکاری ڈپازٹ 1 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسلامک بینکاری ڈپازٹ 1 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

Comments

- Advertisement -