بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم، بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اب غیرملکی شہریوں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے بھی کھلے گا، غیرملکی کمپنیوں کو حکومتی سیکیورٹیز، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کی اجازت ہوگی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک 9 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھل چکے ہیں، آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں 12 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ آچکا ہے۔

یہ پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری

مالی سال 2025 میں ترسیلات زر 38.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر تقریباً 16.3 ارب ڈالر ہیں، پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 31.6 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا آغاز اسٹیٹ بینک نے 10 ستمبر 2020 کو کیا تھا جس کا مقصد مالیاتی منڈیوں کے ساتھ پاکستان کا مضبوط رابطہ بڑھانا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں