تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، 7 ماہ میں‌ کتنے ارب ڈالرز جمع ہوئے؟ جانیے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 7 ماہ کے دوران ایک ارب ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 ماہ کے دوران سمندر پار (اوور سیز) پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 1 ارب ڈالرز ڈپازٹ کروائے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے مہینے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 مارچ تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مجموعی ڈپازٹ کی مالیت 80 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھی۔

مزید پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے ایک ارب ڈالر کا سنگِ میل عبور کرلیا، وزیراعظم سمندرپار پاکستانیوں کے شکر گزار

اسٹیٹ بینک آف پاکستنا کے مطابق ستمبر 2020 میں متعارف کروائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پرواگرام میں پہلے مہینے 60 لاکھ ڈالرز ڈپازٹ کروائے گئے تھے، جون 2021 تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ڈپازٹس کرائے گئے ڈالرز کی مالیت 1.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر ایک ارب ڈالرز کا سنگِ میل عبور ہونے پر اوور سیز پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کی۔

Comments

- Advertisement -