اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ ملک بھر میں کتنے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (17 فروری 2026): روشن پنکھا روشن پاکستان پروگرام میں ملک بھر میں کتنے پرانے پنکھوں کو تبدیل کیا جائے گا؟

بجلی بچائیں اپنے لیے، قوم کیلیے۔ یہ جملہ کئی برسوں سے سنتے آ رہے ہیں۔ تاہم اب وفاقی حکومت نے اس نعرے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے بجلی اور شہریوں کے اخراجات میں کمی کیلیے ’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں پرانے اور زیادہ بجلی خرچ کرنے والے پنکھوں کو جدید اور بجلی کی بچت والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں ایک کروڑ پرانے، زائد بجلی خرچ کرنے والے اور غیر موثر پنکھوں کو، توانائی بچانے والے جدید پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا ہدف ایسے کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو بجلی کے زیادہ اخراجات سے پریشان ہیں۔ اس منصوبے سے قومی گرڈ پر دباؤ کم ہوگا، اور نئے بجلی گھروں کی ضرورت میں بھی کمی ہوگی۔

ان جدید پنکھوں سے شہریوں کے بجلی کے بلوں میں فی پنکھا 12 ہزار روپے تک بجلی کی کمی لائی جا سکتی ہے۔

پرانے پنکھے دے کر انرجی سیونگ پنکھے حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں