تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

اوٹاوا / لاہور: دو برس قبل پاکستان آکر اسلام قبول کرنے والی معروف کینیڈین ٹریول وی لاگر اور بائیکر گرل روزی گیبرئیل نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی۔

گیبرئیل نے سماجی رابطے اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے پاکستانی سیاح اور بلاگر عدیل عامر کو ہم سفر منتخب کرلیا۔

کینیڈین وی لاگر روزی نے لکھا کہ ’کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان آکر کسی شخص کی محبت میں گرفتار ہوجاؤں گی‘۔

مزید پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر کا حج پر جانے کا اعلان

کینیڈین ٹریول ویڈیو بلاگر روزی گیبرئیل کو پاکستانی سیاح اور بلاگر عدیل عامر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور نیا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)

واضح رہے کہ ہیوی بائیک پردنیا گھومنے کا عزم رکھنے والی کینیڈین بلاگر تین سال قبل پاکستان آئیں تھیں، وہ یہاں آکر پاکستانی ثقافت اور لوگوں کی محبت میں اس قدر گرفتار ہوئیں کہ انہوں نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور پھر مملکتِ خداد میں ہی رہائش اختیار کرلی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)

خاتون سیاح نے اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرتی رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -