جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کرکٹ میں واپسی کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کپتان راس ٹیلر نے کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

رواں سال کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے راس ٹیلر کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ٹی ٹوئنٹی میں یا پھر بطور کوچ کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میں بطور پلیئر کھیلنا پسند کریں گے موسم گرما میں سنٹرل ڈسٹرکٹس کے ساتھ کھیلنےکا منتظر ہوں۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے کہا کہ مجھے کھیلنے کا شوق ہے اور جب تک ممکن ہوا کھیلتا رہوں گا کوشش ہے کچھ ٹورنامنٹس کے لیے معاہدے کر چکا ہوں۔

نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سابق کپتان برینڈن میک کولم کے بطور انگلینڈ ہیڈکوچ اور ڈینئل ویٹوری کے بطور آسٹریلوی اسسٹنٹ بولنگ کوچ کے کردار پر ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ساتھیوں کی نئی ذمہ داریوں پر وہ فی الحال مستقبل قریب میں کوچنگ کا نہیں سوچ رہے۔
راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 110 ٹیسٹ، 233 ایک روزہ اور 102 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا، اپنے 17 سالہ کرکٹ کیریئر میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

راز ٹیلر نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 18074رنز اسکور کئے، نیوزی لینڈ کے سب زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی راس ٹیلر ہیں، ان کی مجموعی سینچریوں کی تعداد 40 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں