پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

پاکستان کو انسداد پولیو کے لیے 9.9 ملین ڈالر ملیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان میں انسداد پولیو کے لیے 9.9 ملین ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان کے لیے گرانٹ ڈبلیو ایچ او کے حوالے کردی، گرانٹ سے ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

روٹری انیشنل کی گرانٹ سے پاکستان میں 27 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔

ترجمان ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ گرانٹ سے پاکستان میں انسداد پولیو سرگرمیوں کو تقویت ملے گی، پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام تین دہائیاں مکمل کرچکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ 1994 سے تاحال پاکستان میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصلہ کمی آئی ہے، ملک میں گزشتہ برس پولیو وائرس کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 1988 سے تاحال عالمی سطح پر پولیو کیسز میں 99.9 فیصد کمی آئی ہے، دنیا میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس سے متاثر پاکستان اور افغانستان ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا بتانا ہے کہ روٹری انٹرنیشنل عالمی انسداد پولیو پروگرام کے لیے تین ارب ڈالر فراہم کرچکا ہے جبکہ پاکستان کو انسداد پولیو کے لیے 500 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں