site
stats
پاکستان

بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں روٹا ویکسین بھی شامل

لاہور: پنجاب میں بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں روٹا ویکسین بھی شامل کر دی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق روٹا ویکسین ابتدائی طور پر پنجاب کے 6 اضلاع میں شروع کی جائے گی، روٹا ویکسین سے 31 لاکھ بچے مستفید ہونگے۔ بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں روٹا ویکسین شامل کئے جانے سے حفاظتی ٹیکوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہو جائے گی۔

ابتدائی طور پر لاہور، مظفر گڑھ، خوشاب، قصور، ملتان اور مظفرگڑھ میں ویکسین فراہم کی جائے گی۔

رواں برس اپریل تک روٹا ویکسین کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھا دیا جائے گا۔ روٹا ویکسین نوزائیدہ بچوں کو دست اور اسہال سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو گی۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ دست اور اسہال کا شکار ڈیڑھ سے 6 ماہ کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، پاکستان میں سالانہ 23 ہزار بچے ڈائریا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top