تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ایران میں معاشی بحران کے ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں: حسن روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران میں معاشی بحران کے ذمہ دار امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے ایک بار پھر امریکی پابندیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، ملکی معاشی بحران کی وجہ اسرائیل، امریکا اور سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا ایران کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے، ایسی تمام کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

امریکا کی جانب سے جوہری ڈیل کے انخلا کے بعد ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں جس سے ایرانی معیشت بحران کا شکار ہے، اسی تناظر میں بعض حلقے حسن روحانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادی ہیں۔علاوہ ازیں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ملک میں نجی اور سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا سوچ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں، جس کے باعث ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

امریکا کی یکطرفہ پابندیاں دہشت گردی ہے: ایرانی صدر

یاد رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نّکی ہیلی نے واشنگٹن اور خلیجی ریاستوں پر عائد کردہ ایرانی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے اندورنی امن و امان کی خراب صورتحال کی وجوہات پر توجہ دے۔

Comments

- Advertisement -