بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دلی: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کا سفر ختم ہوگیا، سیمی فائنلز میں انگلینڈ نے کیوی ٹیم کیخلاف سات وکٹ سے کامیابی سمیٹی اور دوسری مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے ایک سو چون رنز کا ہدف دیا تھا انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف جیسن رائے کی شاندار اننگز کی بدولت باآسانی اٹھارہویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل نے جارحانہ انداز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن کپٹل تیسرے اوور کی پہلی گیند پر 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ولیمسن نے کولن منرو کے ہمراہ مل کر 74 رنز بنائے۔

اس دوران ولیمسن 32 رنز پر معین علی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ منرو 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،107 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا صرف کورے اینڈرسن نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن وہ بھی 28 رنز ہی بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے 3، لیام پلنکٹ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلش ٹیم دوہزار دس کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بھی رہ چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں