تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی فرمانروا کی ‘شاہی منظوری’ جاری!

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نئے تعلیمی سال سے اسکولوں میں طلبا کی حاضری کی شاہی منظوری جاری کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے شاہی منظوری ملنے پر اسکولوں میں طالب علموں کی آمد یقینی بنائی جائے گی، سعودی عرب میں رواں ماہ کے آخر سے نئے تعلیمی سال کا اغاز ہونے جارہا ہے، 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلبا کی حاضری کے لیے شاہی منظوری جاری ہوئی ہے۔

سعودی وزارت تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے لیے اعلیٰ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں طلبا کی حاضری سے متعلق شاہی منظوری جاری ہوئی، طلبا کے لیے ویکسینیشن شرط ہوگی۔

اعلامیہ کہتا ہے کہ 12 یا اس سے زائد عمر کے طالب علموں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے، تمام یونیورسٹیز، انسٹی ٹیوٹ اور 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کی تعلیمی اداروں میں طلبا سمیت تدریسی و انتظامی عملے کی حاضری کی اولین شرط کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہیں۔

سعودی عرب: خوش خبری سنا دی گئی

مذکورہ زمروں کے افراد کو 22 اگست سے قبل ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کردی گئی۔ وہ طلبا جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی یا دوسری خوراک کے منتظر ہیں انہیں چاہیئے کہ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے رجوع کریں۔

سعودی عرب میں طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین کی تاریخیں دی جارہی ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر بارہ سال سے کم عمر کے طلبا آن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر کے طلبا کی حاضری ملک کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے سے مشروط ہے یا پھر ان کی حاضری 30 اکتوبر2021 کو ہوگی۔

Comments

- Advertisement -