اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

سعودی شہزادہ انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ آج منگل کو ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی نے متوفی کے لئے رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شاہی عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی نماز جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سعودی عرب: 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے ہیں وہ 1950 میں ریاض میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کیپٹل ماڈل انسٹیٹیوٹ سے حاصل کی۔شہزادہ محمد بن فہد نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا سے معاشیات اور سیاست میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں