تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کرونا وائرس :‌ ویزوں سے متعلق عمانی پولیس کا بڑا اقدام

مسقط : عمان کی شاہی پولیس نے کرونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے تمام اقسام کے ویزے جاری کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے کے بعد جہاں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے وہیں عمان میں بھی کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔

عمان کی شاہی پولیس کی جانب سے وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے قابل تعریف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پولیس نے ویزوں کے اجرا کے حوالے سے بڑا قدم اٹھاتے لیا، شاہی پولیس نے وائرس سے بچاؤ کی خاطر تمام ویے منسوخ کردئیے۔

مذکورہ فیصلے کے مطابق جن لوگوں کو پہلے کسی بھی قسم کا ویزہ جاری کیا گیا تھا وہ منسوخ یا معطل ہوگیا ہے اس کے علاوہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شاہی پولیس اب سے ٹریفک، پاسپورٹ اور رہائش کے حوالے محدود سہولیات فراہم کرے گی۔

شاہی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انتظار گاہ میں بھی محدود تعداد میں افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

ملک میں داخل ہونے تمام مسافروں کو قرنطینہ کیا جائے گا، عمان حکومت

خیال رہے کہ حکومت عمان کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے سلطنت میں داخل ہونے والے مسافروں کا قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -