تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب میں اہم شاہی فرمان جاری!

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اہم شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر فالح کو ‘جنرل اتھارٹی برائے دفاعی ترقی’ کا گورنر مقرر کردیا گیا، فرمان پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے گئے۔

شاہ سلمان نے ڈاکٹرفالح بن عبداللہ الصالح السلیمان کو سعودی عرب میں قائم ’جنرل اتھارٹی برائے دفاعی ترقی‘ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔

سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہی فرمان پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو تحریری ہدایات ارسال کردی گئیں ہیں۔

سعودی عرب میں اہم شاہی فرمان جاری

یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شکایات بورڈ ’دیوان المظالم‘ کے 30 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -